حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ذوالفقاری نے اس ملاقات میں زائرین اردو زبان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال دنیا بھر سے زائرین اردو زبان حضرت امام رضا علیہ السّلام اور حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت کے لئے تشریف لائے اور روز بروز کثیر تعداد میں زائرین زیارت کے لئے آرہے ہیں اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں رواق غدیر میں مجالس و محافل کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے اور اردو زبان میں اس رواق میں پروگراموں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور سبھی زائرین شرکت کرتے ہیں اس کے بعد حجت الاسلام ڈاکٹر ذوالفقار نے سید علی صفدر رضوی کو مدح سرائی کی دعوت دی۔
سید علی صفدر رضوی نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے غدیر ہال میں بارگاہِ امام رئوف علی ابن موسی رضا علیہ السّلام میں مدح سرائی کی جس میں کثیر تعداد میں زائرین و خادمین نے شرکت کی۔
آخر میں بارگاہ امام رضا علیہ السلام کی جانب سے جناب علی صفدر رضوی صاحب کو پرچم کے ہدیہ سے نوازا گیا اس ملاقات میں حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین بھی موجود تھے۔